Sahifa fully responsive WordPress News, Magazine, Newspaper, and blog ThemeForest one of the most versatile website themes in the world.

ہفتہ ثقافت نسیم کربلا کی اختتامی تقریب

Ending Cermony

ہفتہ ثقافت حسینی نسیم کربلا نہایت جوش و خروش کے ساتھ 2 اپریل اتوار کی شب اپنے حسن اختتام کو پہنچا۔ آختتامی تقریب کا آغاز 5 بجے پاکستانی وقت کے مطابق تلاوت کلام الہی کے ساتھ ہوا جس کا شرف حرم امام حسن العکسریؑ کے قاری صادق الزیدی کو ملا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت سید رضا رضوی نے حاصل کی۔ اس کے بعد جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے فارغ التحصیل علمائے کرام کی عمامہ پوشی کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفسر قرآن اور رئیس جامعۃ الکوثر علامہ شیخ محسن علی نجفی نے حرم امام حسینؑ حرم حضرت ابالفضل العباس کے متولیان شرعی سماحہ الشیخ عبد المہدی الکربلائی اور سماحہ السید احمد الصافی، حرام امام علیؑ کے ڈائریکٹر جنرل السید نزار حبل المتین اور حرم امام عسکری کے ڈائریکٹر شیخ ستار مرشدی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے وفود ایسے خطے میں بھیجے جہاں کے لوگ عشق اہل بیت سے سرشار ہیں۔ بعد ازاں عراق کے عتبات مقدسات کے وفود کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے شیخ عادل الوکیل نے خطاب کیا جس میں انہوں نے نسیم کربلا کے مقاصد اور فوائد پر روشنی ڈالی۔
ان کے خطاب کے بعد نماز مغربین کا وقفہ ہوا۔ وقفہ کے بعد تقریب کا آغاز حرم امام عسکریؑ کے امام الشیخ عبد الجبار نے اپنے کلمات سے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں نے جس اخلاص اور محبت کے ساتھ ہماری مہمان نوازی کی ہم کبھی نہیں بھول سکتے انہوں نے مزید کہا کہ نسیم کربلا اس حالت میں امن کا پیغام لے کر آیا ہے جب سانحی سیہون شریف، سانحہ پارا چنار سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات میں الجھ چکا ہے۔
تقریب کے آخر میں 15 خوشنصیبوں کے نام کے لئے قرعہ اندازی کی گئی جن کو زیارت عتبات مقدسات کے لئے ریٹرن ٹکٹ دیا گیا۔

Comments are closed.