Sahifa fully responsive WordPress News, Magazine, Newspaper, and blog ThemeForest one of the most versatile website themes in the world.

ہفتہ ثقافت حسینیؑ نسیم کربلا کی تیاریاں مکمل

NK_17
NK_17

ہفتہ ثقافت حسینیؑ نسیم کربلا حسب سالہائے گزشتہ اس سال بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ کل 29 مارچ بروز بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ جس کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ شرکاء کی رجسٹریشن کے لئے کاونٹرز لگائے جا چکے ہیں جہاں مرد و خواتین کے لئے الگ الگ کاؤنٹرز موجود ہونگے۔
مقامات مقدسات کے علم کشائی کے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں علم کشائی کل 29 مارچ 4 بجے ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام عتبات کے اسٹالز لگ چکے ہیں جہاں مومنین/مومنات کیلئے تبرکات، دینی معلومات پر مشتمل کتب، عہد نماز، عہد حجاب(برائے خواتین)، مقامات مقدسات کے پوسٹرز، آن لائن زیارت، عریضہ، تصویری نمائش سمیت اہم دینی و تربیتی پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں۔
بلتستان ڈاکٹرز فورم کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ بھی لگ چکا ہے جہاں مریض قابل اور تجربہ کار ڈاکٹرز سےمفت مشورے اور دوائی حاصل کر سکتا ہے۔ اس دوران فقہی مسائل اور دینی رہنمائی کیلئے علمائے کرام بھی موجود ہونگے۔
یاد رہے کہ ہفتہ ثقافت نسیم کربلا 29 مارچ سے 2 اپریل تک جامعۃ الکوثر میں روزانہ 3 بجے سہ پہر تا 7 بجے شام جاری رہے گا۔

Comments are closed.