Sahifa fully responsive WordPress News, Magazine, Newspaper, and blog ThemeForest one of the most versatile website themes in the world.

ہفتہ ثقافت حسینیؑ نسیم کربلا کا آغاز

Naseem e Karbala 2017

ہفتہ ثقافت حسینیؑ نسیم کربلا کا حسب سالہائے گزشتہ اس سال بھی انتہائی باوقار انداز میں بدست سفیر عراق جناب ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم افتتاح ہوا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔ عتبات مقدسہ کے علم کشائی کے بعد ایگزیبیوشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جہاں پر مؤمنین و مؤمنات کے لئے الگ الگ اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ شرکاء کے لئے علم مبارک کی زیارت، آن لائن زیارت کا سلسلہ، تبرکات، مقدس مقامات کی تصاویر، مفید کتابیں تقسیم کی جاتی رہیں۔ شرعی سوالات کے لئے باقاعدہ ہیلپ لائن کا اسٹال لگایا گیا ہے جہاں مستند علمائے کرام سے لوگ اپنے شرعی و دینی سوالات کے جوابات لیتے رہے۔
اس کے علاوہ بچے اسلامی معلومات پر مشتمل گیمز سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
اس موقع عراق کے پاکستان میں سفیر، علامہ شیخ محسن علی نجفی، خدام عتبات مقدسات بھی موجود تھے۔ ان دنوں میں افکار نسیم کربلا کے نام سے روزانہ ایک گھنٹے کا ورکشاپ بھی انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں جامعۃ الکوثر کے سینئر اور قابل طلباء لوگوں کو عقائد، احکام، اخلاقیات اور قرآنیات سے متعلق دلچسپ لیکچرز دیتے ہیں اور لوگ ان لیکچز سے مستفید ہوتے ہیں۔
شرکاء نے اس موقع پر اپنے تاثرات کچھ اس انداز میں بیان کئے کہ نسیم کربلاء ایک ایسا فیسٹیول ہے جس میں دلچسپ انداز میں بھٹکے ہوئے لوگوں کو دین کے قریب لایا جارہا ہے۔ یاد رہے نسیم کربلا کا یہ سلسلہ 2 اپریل تک روزانہ 3 بجے تا 7 بجے شام جامعۃ الکوثر میں جاری رہے گا۔

Comments are closed.