Sahifa fully responsive WordPress News, Magazine, Newspaper, and blog ThemeForest one of the most versatile website themes in the world.

نسیم کربلا 2017 کی تیاریوں کا آغاز

عتبات مقدسات عراق کے زیر اہتمام ہفتہ ثقافت حسینیؑ نسیم کربلا 2017 کا آغاز 29 مارچ 2017 سے ہو رہا ہے جس کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں عتبۃ الحسینیہؑ المقدسہ، عتبۃ العباسیہؑ المقدسہ، عتبۃ العلویہؑ المقدسہ اور عتبۃ العسکریۃؑ المقدسہ کے خدام حسینی رنگ بکھیرنے تشریف لائیں گے۔

جامعۃ الکوثر میں اس وقت اس ہفتہ ثقافت کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ ایگبیوٹرز کےلئے جنرل سیکشن میں 30 سے زائد اور خواتین سیکشن میں بھی اسی کے لگ بھگ اسٹالز لگ چکے ہیں۔

بچوں کے سٹالز KIDS CORNOR پر بچوں کی فکری اور اخلاقی تربیت کے لئے مختلف اشکال، پینٹنگز اور ڈرائنگ سمیت اسلامی گیم متعارف کرایا جا رہا ہے۔ افکار حسینیؑ پر مشتمل کتب، پوسٹرز اور بروشرز پرنٹینگ پریس میں چھپ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ چودہ سو سالہ جشن امام سجادؑ کے لئے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ جس کے لئے امام سجاد علیہ السلام سے متعلق کوئز بھی مرتب دے چکے ہیں۔

نسیم کربلا کے دوران بلتستان ڈاکٹرز فورم بھی مریضوں کا مفت چیک اپ اور ٹیسٹ کریں گے جس کے لئے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم اس دوران کیمپ میں موجود رہے گی۔

یاد رہے کہ سالانہ نسیم کربلا اس سال 29 مارچ 2017 تا 2 اپریل 2017 جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے۔

Comments are closed.