Sahifa fully responsive WordPress News, Magazine, Newspaper, and blog ThemeForest one of the most versatile website themes in the world.

نسیم کربلا کی تیاریاں عروج پر

naseemkarbala

ہفتہ ثقافت حسینی نسیم کربلا کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جس کے لئے تقریباً 60 سے زائد اسٹال لگائے جا رہے ہیں۔ جن میں حرم امام علیؑ، حرم امام حسینؑ، حرم کاظمینؑ، حرم امام نقیؑ و امام عسکریؑ کے خدام مقامات مقدسات کے تبرکات کے ہمراہ موجود ہونگے۔

مقامات مقدسات کے اسٹالز پر تبرکات کے علاوہ علم مبارک کی زیارت، براہ راست اور نیابتی زیارت کی سہولت، عریضہ، اور مفید کتب تقسیم کئے جائیں گے۔ عہد نماز اور خواتین کے لئے عہد حجاب کے اسٹالز بھی موجود ہونگے جہاں پر امام عالی مقامؑ اور شہزادی زینب سلام اللہ علیہا کے ساتھ اس بات کا عہد کیا جاتا ہے کہ میں نماز اور حجاب کی پابندی کروں گا/گی۔

ہادی ہیلپ لائن کے اسٹال پر مستند علمائے کرام عوام الناس کے فقہی اور شرعی سوالات کے جوابات دینے کے لئے حاضر ہونگے۔ جہاں سے آپ اپنی شرعی وظائف سے متعلق استفسارات کر سکتے ہیں۔

دینی اور شرعی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ طبی مسائل کے حل کے لئے بھی بلتستان ڈاکٹرز فورم کے سینئر اور مستند ڈاکٹرز کی (میل/فی میل)ٹیم ہر وقت موجود ہونگی جہاں ہیپٹائٹس، شوگر اور بلڈ پریشر جیسی مہلک بیماریوں کے ٹیسٹ مفت میں کرائے جائیں گے۔

جامعۃ الکوثر میں منعقدہ اس ہفتہ ثقافت میں جہاں عتبات مقدسات کے خدام کی طرف سے اسٹال لگائے جا رہے ہیں وہیں دیگر ایگزیبیوٹرز بھی اپنے اسٹالز لگائیں گے جن میں ہادی ٹی وی، کوثر کالج برائے خواتین، البلاغ المبین، جابر بن حیان ٹرسٹ،آئی ہادی قرآن اکیڈمی، اسوہ کالج اسلام آباد، اسوہ کالج چکوال،ایسوسی ایشن آف مشتاقان نور، محمد علی بک ایجنسی جنرل اسٹالز پر موجود ہونگے۔ جبکہ خواتین اور بچوں کے اسٹالز پر بھی علمی، تربیتی پروگرامز پر مشتمل اور بچوں کے لئے اخلاقی پہلوؤں پر مشتمل اسٹالز بھی ہونگے۔

Comments are closed.