Sahifa fully responsive WordPress News, Magazine, Newspaper, and blog ThemeForest one of the most versatile website themes in the world.

نسیم کربلاء کے دوران علمائے اسلام کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ ثقافت حسینی نسیم کربلا کے چوتھے روز المصطفیٰ آڈیٹوریم میں علمائے اسلام کانفرنس زیر صدارت مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام شریک ہوئے۔
جن میں صاحبزادہ ابولخیر زبیری سربراہ ملی یکجہتی کونسل، علامہ ساجد علی نقوی قائد ملت جعفریہ، جناب ضیاء اللہ بخاری سربراہ متحدہ جمعیت اہل حدیث،پیر عبد الجلیل نقشبندی، مفتی گلزار نعیمی سربراہ جماعت اہل حرم پاکستان، پیر سید اجمل شاہ سجادہ نشین میرا شریف، علامہ امین شہیدی سربراہ مرکز تبلیغات اسلامی، جناب میاں اسلم نائب امیر جماعت اسلامی، پیر سید احمد گجراتی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، جناب ثاقب اکبر صدر البصیرہ سمیت سینکڑوں علماء کرام شریک تھے جن میں عراق سے آئے ہوئے معزز مہمانان گرامی بھی شامل ہیں۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے علامہ شیخ محسن نجفی کی اس کاوش کو سراہا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ملت اس وقت جس اتحاد کے فقدان کا شکار ہے یہ کانفرنس اس فقدان کے جبران کے لئے انتہائی موثر ثابت ہوگا۔
علمائے کرام نے پارا چنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ھالات میں ہم سب کو اتحاد کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے تاکہ دشمن اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہو سکے۔ علامہ شیخ محسن نجفی نے کانفرنس کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فروغ اتحاد کے لئے ان آواز میں آواز ملائی۔ انہوں نے مزید اس بات کا اعلان کیا کہ علمائے اسلام کانفرنس ہر سال جامعہ کوثر میں ہوا کرے گا۔

Comments are closed.